پاکستان کی سہولت کاری س،ایران اور امریکا کے درمیان پیش رفت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے

وفود کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی درخواست پر منعقد ہوئے جس پر دونوں عالمی طاقتوں نے مثبت ردعمل دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق، امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔

اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور امن کا قیام تھا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس پورے مذاکراتی عمل میں بھرپور معاونت فراہم کی۔

انہوں نے فریقین کی جانب سے پاکستان کے مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار کے اعتراف پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان سہولت کاری کا یہ

سلسلہ جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ دونوں ممالک سیز فائر (جنگ بندی) جاری رکھنے کے عزم پر سختی سے قائم رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران

اور امریکا خطے اور دنیا کے امن و خوشحالی کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ کسی بھی بڑے تصادم کے خطرے کو ٹالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں