لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے نظم و ضبط اور معاہدوں کی پاسداری پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے زمبابوے کے مایہ ناز فاسٹ بولر بلیسنگ مزربانی پر دو سال کی
سخت پابندی عائد کر دی ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بلیسنگ مزربانی پر یہ پابندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر لگائی گئی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ مزربانی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (HBL
PSL) کے لیے طے شدہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف یہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس پابندی کے نتیجے میں بلیسنگ مزربانی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اگلے دو ایڈیشنز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سمیت مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کر
چکے ہیں، تاہم اب وہ دو سال تک پاکستان کے اس سب سے بڑے کرکٹ میلے کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل اعلامیے میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ”پیشہ ورانہ کرکٹ کا تمام تر انحصار باہمی اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری پر ہے۔ کسی بھی
sکھلاڑی کو طے شدہ ضوابط سے انحراف کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔”