کچلاک: چیک پوسٹ پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (خبردار نیوز ) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو

سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کچلاک بائی پاس کے قریب واقع ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید

فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

فورسز کی کارروائی: سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

دہشت گروں سے جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز کی پیشہ ورانہ جوابی کارروائی نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں