Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

اپوزیشن کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، 19 اپریل

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین سے ملاقات کی اور پارلیمانی امور، آئندہ مالی سال کے

بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت اور اپوزیشن کا آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ترجیحات کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کرتے

ہوئے کہا کہ ٹریژری اور اور اپوزیشن اراکین عوام کے منتخب نمائندے ہیں، عوامی مفاد کی ہر مثبت تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی پارلیمانی روایات اور صوبائی اقدار کا خوبصورت امتزاج ہے، جبکہ اپوزیشن اراکین نے پارلیمانی کارروائیوں میں ہمیشہ صبر و تحمل اور اعلیٰ اخلاقی اقدار

کا مظاہرہ کیا،

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ باہمی احترام اور بھائی چارے کی یہی روایات ہمیں دیگر پارلیمانوں سے ممتاز بناتی ہیں،اور ہم اپوزیشن کے مثبت اور تعمیری پارلیمانی کردار کو قدر کی نگاہ سے

دیکھتے ہیں،

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یقین دھانی کرائی کہ عوامی مفاد کی قابلِ عمل اور منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا،

جس پر اپوزیشن لیڈر اور اراکین نے وزیر اعلیٰ کے مثبت کلمات اور پارلیمانی رویے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہاکہ میر سرفراز بگٹی اپوزیشن کے آئینی و پارلیمانی تقدس کا احترام کرتے

ہوئے مثبت تنقید کو کشادہ دلی سے قبول کرتے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *