Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

زیارت: بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال، کوئٹہ شاہراہ بلاک

زیارت (خبردار نیوز ) وادی زیارت میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کیسکو/واپڈا کی مبینہ نااہلی کے خلاف شہریوں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال کر دی ہے۔ احتجاج کے

باعث زیارت اور کوئٹہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

مظاہرین نے پیچی ڈیم کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شاہراہ کو بلاک کر دیا، جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر زیارت میں 13 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 21 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث اسکول جانے والے بچوں سمیت انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلبہ بھی پھنس کر رہ گئے، جس سے ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ واپڈا حکام کی من مانیاں عروج پر ہیں اور بار بار کی شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک بجلی کا شیڈول بہتر نہیں بنایا

جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *