Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

بلوچستان پولیس کی پہلی خاتون اہلکار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید

کوئٹہ، 19 اپریل خضدار کے قریب جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران بلوچستان پولیس کی پہلی خاتون شہید اہلکار لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ

کے تبادلے میں ایک اور پولیس اہلکار بھی شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، فرض شناسی اور

ایثار کی نئی مثال قائم کی ہے

انہوں نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ بھی شہید ہوئے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

(سی ٹی ڈی) واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے اور ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

انہوں نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گامعاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ

شہید ملک ناز کا خاندان قربانیوں کی ایک روشن مثال ہے ان کے شوہر بھی لیویز فورس میں خدمات انجام دیتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ شہید ملک ناز اپنےپیچھے تین معصوم بچوں کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا

شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

 

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *