کوئٹہ (نمائندہ خصوصی ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سول سروس ایوارڈ محض ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ یہ معاشرے کے ان خاموش ترجمانوں کی
خدمات کا اعتراف ہے جو کڑے حالات میں بھی سچائی کا علم بلند رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بین الاقوامی سول ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی
کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو کام کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے میڈیا پروفیشنلز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ “بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات کے باوجود صوبے کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش
کیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر ہمیشہ صحافتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔
گورنر نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جہاں آزادیِ صحافت ضروری ہے، وہاں حقائق پر مبنی رپورٹنگ بھی صحافیوں کی
بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحافتی برادری اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے کی بہتری کے لیے کام جاری رکھے گ

Leave a Reply