Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

پاکستان سمیت آٹھ ممالک نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی۔ّ

پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے، اور واضح کیا گیا کہ مسجدِ اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے۔ بیان میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور نئی منظوریوں پر بھی تنقید کی گئی، جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد، بچوں اور تعلیمی اداروں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی خودمختاری کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بے دخلی اور الحاق کی ہر کوشش کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت دہراتے ہوئے 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *