اسلام آباد ( خبردارنیوز ) سابق وزیراعظم شاہد خاکان عباسی نے کہا ہے کہ حبکو کا پاور پلانٹ دنیا کا سب سے پہلا آئی پی پی پلانٹ تھا،جو کم قیمت پر بجلی فراہم کررہی تھی
بدقسمتی سے انصاف کا یہاں یہ نظام ہے کہ پہلے ملزم ٹھہرایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اپنا دفاع کرو،
انہوں نےانکشاف کیا کہ سب سے مہنگی بجلی نیلم جہلم پاور پلانٹ کی تھی جس کے باعث آج بجلی کے بل عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں
سابق وزیراعظم کے مطابق ملک کے استحکام کے لئیے عدلیہ کے نظام میں بھی استحکام کی بھی اشد ضروری ہے
اس جانب بھی اقدامات کرنے چاہے
ایک سوال پران کاکہنا تھا کہ جب لوگ ٹیکس دیں گے تو پھر بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی گی
انہوں ے بتایا کہ میں نے زندگی بھر میں گیٹ نمبر چار نہیں دیکھا اور نہ ہی وہاں سے واستہ پڑا ہے
تاہم اس چودا اگست کو ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال میں کہاں کھڑے ہیں اور وہ وجوہات تلاش کریں جس کے باعث ملک ان مقام پر پہنچ چکاہے
اس سے نجات کے لیے سب کو مل کراقدامات کرنے چاہئے