Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

سعودی عرب کی خیبر پختونخوا میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

ریاض( خبردار ڈیسک )‌سعودی عرب نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک “بزدلانہ اور غدارانہ”

کارروائی قرار دیا ہے۔ اس حملے میں متعدد پولیس اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب اس افسوسناک واقعے پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا

اظہار کرتا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، کیونکہ ایسی کارروائیاں پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کو نقصان

پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے حملے میں جان بحق ہونے والے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعا بھی کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *