Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، محسن نقوی،

کوئٹہ، 24 مئی (خبردار نیوز)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا
جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دھماکے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی
اجلاس کے دوران آئی جی بلوچستان پولیس نے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی اور واقعے سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی
اجلاس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے
انہوں نے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خون کے مقروض ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا
اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور سخت انداز میں جاری رکھی جائیں گی
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ہر سطح پر ان کی معاونت جاری رکھے گی
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ خود زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *