Indus Motor Company نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ Toyota Fortuner کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی نے اس فیصلے کو اپنی 35ویں سالگرہ کی خصوصی پیشکش قرار دیا ہے، تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق کسی پریمیم گاڑی کی قیمت میں اتنی بڑی کمی غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے، جس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال اہم وجہ ہو سکتی ہے۔
فورچیونر کے G پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کر دی گئی، جو پہلے 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح فورچیونر کے V پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔