راولپنڈی(ڈیلی خبردار کوئٹہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث میچ کے انعقاد پر اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج راولپنڈی سے ہو رہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں آسٹریلیا نے 71 جبکہ پاکستان نے 36 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔