سری لنکا نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیس معاف کر دی ہے

سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس ختم کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ان ممالک کے شہری اب بغیر کسی ویزا فیس کے سری لنکا کا سفر کر سکیں گے۔

ویزا فیس سے مستفید ہونے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، ترکی، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلاروس، بیلجیئم، کینیڈا، چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، ایران، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، ملائیشیا، نیپال، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کے شہری مفت الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جس کے ذریعے وہ 30 روز تک سری لنکا میں قیام کر سکیں گے۔

سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق اگرچہ ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے، تاہم ملک میں داخلے کے لیے مسافروں کو سفر سے قبل ETA کے لیے درخواست دینا اور اس کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں