Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

پشین کا فخر مختیار احمد کاکڑ، پاکستان کی امید

پشین سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور محنتی باکسر مختیار احمد کاکڑ اپنی شاندار صلاحیتوں، انتھک محنت اور غیر معمولی عزم کے باعث نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ رنگ میں ان کی جرات، حوصلہ اور بہترین کارکردگی نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
مختیار احمد کاکڑ کی کامیابیوں کے پیچھے ان کے قابلِ احترام استاد سردار کاکڑ کی محنت، رہنمائی اور تربیت کا بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے اپنے شاگرد میں نظم و ضبط، لگن اور کامیابی کا جذبہ پیدا کرکے اسے بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے قابل بنایا۔
مختیار احمد کاکڑ 14 جون 2026 کو استنبول، ترکی میں ہونے والے بین الاقوامی پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے قومی پرچم سربلند کریں گے اور پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کریں گے۔
اللہ تعالیٰ مختیار احمد کاکڑ کو کامیابی عطا فرمائے اور ان کے استاد سردار کاکڑ کی محنت کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔
پاکستان زندہ باد

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *