خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خارجی ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں دو مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ‘فتنہ الخوارج’ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
​پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،
جس کے نتیجے میں بھارتی اسپانسرڈ ‘فتنہ الخوارج’ کے 2 خارجی ہلاک ہو گئے۔
​دوسری کارروائی ضلع مہمند میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی،
جہاں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آ
ئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں