Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

پاکستان کا افغانستان فٹبال ٹیم کو2 صفر سے شکست َ، وزیراعظم کی پاک ٹیم کو مبارکباد

کو (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کی فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں قومی شاہینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 2-0 سے ہرا دیا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ حکمت عملی اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ وقت میں دو گول اسکور کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
افغانستان کی ٹیم نے بھی میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن پاکستانی دفاع نے بہترین انداز میں ان کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اس شاندار کامیابی پر شائقینِ فٹبال کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2026 ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم پر پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
پاکستان کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے، جو قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند رکھے گی

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *