بھارت میں پیٹرول پمپس کو ایک صارف کو 200 لیٹر سے زائد ڈیزل فروخت کرنے سے روک دیا گیا۔

نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ پیٹرولیم نے ملک بھر کے پیٹرول پمپس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی صارف کو ایک دن میں 200 لیٹر سے زیادہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت نہ کریں۔

نئے احکامات کے تحت صنعتی، تجارتی اور ادارہ جاتی صارفین کو پیٹرول پمپس سے پیٹرول اور ڈیزل خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہیں اپنی ایندھن کی ضروریات بلک سپلائی مراکز یا بڑی مقدار میں پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے ڈپوؤں سے پوری کرنا ہوگی۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق، یہ پابندی آئندہ 90 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں ڈیزل کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، کیونکہ کئی بلک صارفین قیمتوں میں فرق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول پمپس سے ڈیزل خرید رہے تھے۔

واضح رہے کہ بلک ڈیزل عموماً ٹیلی کام ٹاورز، بڑی صنعتوں اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو نسبتاً زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ دہلی میں اس وقت پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی قیمت 95.20 بھارتی روپے فی لیٹر ہے، جبکہ بلک خریداری کے لیے اس کی قیمت 134.50 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں