خاران میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،7افراد ہلاک

اسلام آباد (خبردار نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔
جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم یکسو اور متحد ہے۔
محسن نقوی کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں