مردان: پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

مردان (بیورو رپورٹ): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ مردان کے قریب پاکستان فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس افسوسناک حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں کی شناخت درج ذیل ہے:
فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ
فلائٹ لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی
تحقیقات کا آغاز:
حادثے کی وجوہات جاننے اور واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ایک ‘بورڈ آف انکوائری’ تشکیل دے دیا گیا ہے، جو حادثے کے اسباب کا تعین کرے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے کے حادثے پر افسوس کا اظہار وزیرداخلہ محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے دونوں پائلٹس کیپٹن قاسم عبداللہ اور کیپٹن طلحہ عباسی کو خراج عقیدت پیش کی
وزیرداخلہ کا شہید پائلٹس کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔
ہماری تمام تر ہمدردیاں دونوں شہید پائلٹس کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں