Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 14ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (خبردار نیوز)ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کا احتجاج اور سرکاری اسپتالوں میں بائیکاٹ 14ویں روز بھی جاری رہا۔
وائی ڈی اے کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے علاوہ تمام طبی خدمات کا بائیکاٹ برقرار ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعے کے بعد خصوصاً خواتین ڈاکٹرز خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں، اس لیے حکومت فوری طور پر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے اور سیکرٹری صحت سمیت سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
وائی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ حکومت نے ذمہ دار اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ڈاکٹروں کو معطل کیا، جو ناانصافی کے مترادف ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ وارڈز اور بعض نجی اسپتالوں میں مفت او پی ڈی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے اظہار یکجہتی کے لیے آٹھویں روز بھی احتجاجی کیمپ قائم ہے۔
وائی ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک سرکاری اسپتالوں میں بائیکاٹ جاری رہے گا۔
ادھر بائیکاٹ کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *