کوئٹہ؛ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا،
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی، جبکہ کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کر دیا گیا،
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس پی اینک آفیسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کریں گے تاکہ شفاف اور مؤثر تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں،
معاون کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقتول کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف فراہم کیا جائے گا،،
دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ احتجاج کرنے والے لواحقین کے ساتھ موجود ہیں اور حکومتی سطح پر مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے، شاہد رند کے مطابق یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ فائرنگ واقعے کا سختی سے نوٹس

Leave a Reply