Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

کل دوپہر 12 بجے ریڈ زون کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔وائی ڈی اے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر): ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) بلوچستان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کل دوپہر 12 بجے ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں صوبے بھر کے ہسپتالوں میں سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
​کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ اور ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کو 22 دن گزر چکے ہیں،
لیکن حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے طاقت کا استعمال کر کے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ان کے مطالبات آئین کے خلاف ہیں تو حکومت انہیں آگاہ کرے۔
​انتظامیہ پر کرپشن اور نااہلی کے الزامات
​ڈاکٹر حئی بلوچ نے گرینڈ ڈاکٹرز کانفرنس کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سول ہسپتال میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جونیئر آفیسر کو سینئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور سیکرٹری ہیلتھ نے کارروائی کرنے کے بجائے اس کرپشن پر پردہ ڈالا۔
​ٹراما سینٹر واقعہ اور سیکیورٹی کی صورتحال
​پریس کانفرنس کے دوران ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سیکیورٹی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ڈاکٹر حئی بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ شب ٹراما سینٹر میں ایک پولیس اہلکار نے نشے کی حالت میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر حملہ کیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر بہار شاہ نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں اسلحہ بردار افراد کا داخلہ قانوناً ممنوع ہے،
لہٰذا ٹراما سینٹر واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے سول ہسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے پر بھی سوالات اٹھائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *