Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

وفاقی آئینی عدالت کی کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت شروع

کوئٹہ (بیورو رپورٹ): وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج، جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت نے کوئٹہ میں اپنی رجسٹری قائم کر کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عدالت عوام کی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پہنچی ہے کیونکہ غریب سائلین کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا ہوائی ٹکٹ خرید کر اسلام آباد جانا ممکن نہیں ہے۔
​جسٹس روزی خان بڑیچ نے یقین دہانی کرائی کہ سائلین کو ان کی دہلیز پر سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے وہ ہر ماہ خود کوئٹہ آکر مقدمات کی سماعت کریں گے
اور اس عمل میں وفاقی عدالت اور وکلاء کے درمیان مضبوط رابطہ برقرار رہے گا۔
​اس موقع پر وکلاء رہنما عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے آئینی عدالت کے ججز کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ججز کا یہاں آنا غریب عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ اگر آئینی عدالت ہر ماہ باقاعدگی سے یہاں مقدمات کی سماعت کرے تو اس سے سائلین کو انتہائی ریلیف ملے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *