سورینج: کوئلہ کان میں دھماکہ، 22 مزدور پھنس گئے، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (اسپیشل رپورٹر): کوئٹہ کے قریبی علاقے سورینج میں واقع ایک نجی کوئلہ کان میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور کان کے اندر پھنس گئے۔
​مزدور رہنما پیر محمد کاکڑ کے مطابق حادثے کے وقت کان کی گہرائی میں تقریباً 25 مزدور کام کر رہے تھے۔
دھماکے کے فوری بعد مقامی سطح پر امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے 3 کانکنوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا ہے،
تاہم ابھی بھی 22 کے قریب مزدور اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ پھنسے ہوئے تمام مزدوروں کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں۔
​دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) متحرک ہو گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی خصوصی ہدایت پر امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے،
جن کے ہمراہ 4 ایمبولینسز اور ضروری ریسکیو سامان بھی موجود ہے تاکہ ریسکیو آپریشن کو بلا تاخیر مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں