اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مقررہ مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر مزید دو سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ (فہرست سے خارج) کر دیا ہے۔
ڈی لسٹ ہونے والی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی ہے
ان میں پاکستان فریڈم موومنٹ اور پاکستان تحریک اتحاد کی جماعتں شامل ہیں
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی مہلت دی گئی تھی،
جو کہ مقررہ وقت پر جماعتوں کی طرف سے پورے نہیں کیے گئے۔
ان قواعد کی پاسداری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
رجسٹرڈ جماعتوں کی نئی تعداد ان دو جماعتوں کی ڈسٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ طور پر درج اور رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد کم ہو کر 159 رہ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں غیر فعال اور قانون پر پورا نہ اترنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف یہ کارروائی مسلسل جاری ہے