مستونگ: قومی شاہراہ کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، کوئٹہ منتقل

مستونگ (اسپیشل رپورٹر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
​تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے ‘دتو’ میں سڑک کنارے 5 افراد کی لاشیں پڑی ہونے کی اطلاع ملی،
جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایچ او سٹی عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ نگرانی لاشوں کو تحویل میں لے کر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
​پولیس کے مطابق ملنے والی لاشوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے
اور نہ ہی واقعے کی حتمی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں معلومات سامنے آ سکی ہیں۔
پولیس کی جانب سے معاملے کی چھان بین جاری ہے۔
​دوسری جانب واقعے کے فوری بعد مقامی ہسپتالوں، بالخصوص شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کی جانب سے ایمبولینس کی بروقت عدم فراہمی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،
جس پر انتظامیہ کی کارکردگی اور عوامی تحفظات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں