پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز: راولپنڈی میں تیاریوں کا آغاز، کپتانوں کا جمعرات کو پریس کانفرنس

راولپنڈی (خبردار اسپورٹس نیوز ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سیریز کا باقاعدہ آغاز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔
شیڈول کے مطابق، دونوں ٹیمیں کل (7 اکتوبر کو) شام 5 بجے راولپنڈی میں اپنا پہلا تربیتی سیشن کریں گی تاکہ میچز کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس کے بعد، سیریز شروع ہونے سے ایک روز قبل یعنی 8 اکتوبر کو پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس مشترکہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔

سیریز کا مکمل شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ: 9 اکتوبر،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: 11 اکتوبر،تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: 13 اکتوبر
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کھیلی جانے والی اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ہر میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کریں گے اور میچ پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں