کرکٹ ٹیم سلیکشن میں میرےاختیارات ختم کردیئے گئے تھے،جیسن گلیسپی

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں اور کہا ہے کہ میرے بطور ہیڈکوچ ٹیم سلیکشن میں اختیارات ختم کردیئے گئے

تھے،میری ڈیوٹی میدان میں صرف کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا باقی رہ گئی تھی،

جیسن گلیسپی نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے بے خبر رکھا

گیا، ٹم نیلسن کو تمام کھلاڑی گرینڈپایعنی دادا کرکے بلاتے تھے،

اس طر ح چند اور واقعات نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں کیونکہ میرا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا،

کسی بھی ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے رابطہ ضروری ہوتا ہے،

ان کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی، حتی کہ بابر اعظم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا،

اس کے علاوہ کپتان شان مسعود کے ساتھ بہت اچھی انڈاسٹینڈنگ بن گئی تھی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں