غزہ ( خبردار ڈیسک ) فلسطین کے علاقے غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا،
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے طے شدہ وقت کے بعد غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 8 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
دوسری جانب اسرائیل کو جنگ بندی کے پہلے روز رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام موصول ہو گئے
حماس کی جانب سے تینوں یرغمالیوں کے نام اسرائیل کے حوالے کر دیے گئے
بتایا گیا کہ تکنیکی پیچیدگیوں اور مسلسل بمباری کے باعث تاخیر ہوئی،
عرب میڈیا نے تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثیوں کو رہا ہونے والے یرغمالیوں کے نام موصول ہوئے ہیں
جس پر ثالثیوں نے اسرائیل کے نام موصول ہونے سے متعلق آگاہ کردیا
پیہلے روز رومی گونن، ایملی دماری، دورون اسٹائن بریخر کو رہا کیا جائے گا
بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 11:15 سے نافذ العمل ہو گئی جبکہ غزہ میں جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 2:15 بجے ہسے شروع ہو ا
یاد رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 15 گذر گئے اور اب تک اطلاعات کے مطابق 45 ہزار سے زیادہ لوگ جان بحق اور ڈھڑ لاکھ سے زاہد زخمی ہوچکے ہیں