Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

شادی کے خاتمے پر گھریلو سامان پر خاتون کے حق میں فیصلہ

اسلام آباد: عورت فاؤنڈیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز

جج جسٹس محسن اختر کیانی کے حالیہ فیصلے پر گہرے

اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے،
جس میں قرار دیا گیا ہے کہ شادی کے بعد شوہر کی جانب سے

حاصل کی جانے والی ازدواجی جائیداد، بشمول گھریلو اشیاء،

میں شادی کے خاتمے کی صورت میں بیوی کو حصہ لینے کا

حق حاصل ہوگا۔

عورت فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل نے اس فیصلے کو

پاکستان میں عائلی قوانین کے حوالے سے عدالتی رہنمائی کی

تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا ہے،
جنہیں بصورتِ دیگر بڑی حد تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ یہ فیصلہ شادی کے دوران خواتین کے مالی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا،
جس سے ان کی معاشی خودمختاری کو فروغ ملے گا اور ازدواجی تعلقات میں تنازعات کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
عورت فاؤنڈیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمہ “عماره وقاص بنام محمد وقاص راشد و دیگر (W.P. No. 365 of 2023)” میں ازدواجی جائیداد کی تقسیم اور طلاق کے بعد نان و نفقہ کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا ہے،
اور خواتین کے بعد از طلاق نان و نفقہ اور ازدواجی جائیداد میں حقوق کو تسلیم کیا ہے۔
عورت فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ فیصلے کے پیراگراف 34 میں تجویز دی گئی ہے کہ نکاح نامہ میں ایک علیحدہ کالم شامل کیا جائے،
جس میں یہ واضح کیا جائے کہ شادی کے دوران شوہر کی ملکیت یا خریدی گئی جائیداد کو برابر تقسیم کیا جائے گا۔
فیصلے میں بلا ابہام یہ بھی کہا گیا ہے کہ “اس ضمن میں ہر بچی کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر اس کے ازدواجی حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے،
اور وہ نکاح نامہ کے موجودہ فارم کے کالم نمبر 18 میں، مقدمہ W.P. No. 365 of 2023 کی طرز پر، اپنے حقوق کا حوالہ دے سکے۔
ایسے شرائط آئینی تقاضوں اور سیڈا (CEDAW) کے تحت فراہم کردہ تحفظات، جس کی پاکستان نے توثیق کی ہے، کے مطابق ہر پہلو سے قانونی طور پر قابلِ نفاذ ہوں گی۔”
جسٹس محسن اختر کیانی کا یہ فیصلہ ہمہ جہت ہے اور پاکستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور صنفی مساوات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *