کن اینڈرائیڈ موبائل فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا؟

اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو اب اسے تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے، کیونکہ ستمبر 2026 کے بعد ایسے فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کر رہا ہے، خاص طور پر وہ فونز جو اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر چل رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ وقت کے ساتھ اپنے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی فیچرز کو بہتر بناتا رہتا ہے، جس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو جدید اینڈرائیڈ اور ایپل سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ اسی وجہ سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کی سپورٹ ختم کی جاتی ہے۔

میٹا اس وقت جدید ٹیکنالوجی، خاص طور پر اے آئی پر مبنی فیچرز پر کام کر رہا ہے، جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈویئر درکار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر 2026 کے بعد اینڈرائیڈ 6 سے پرانے ورژنز پر چلنے والے فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا، جس سے لاکھوں صارفین متاثر ہوں گے۔

اس تاریخ کے بعد واٹس ایپ صرف ان فونز پر چلے گا جو اینڈرائیڈ 6 یا اس سے جدید ورژن رکھتے ہیں۔

اگر آپ اب بھی پرانا فون استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ وقت رہتے اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس میں منتقل کر لیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد آپ کی چیٹس اور میڈیا تک رسائی ختم ہو سکتی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا اور ایپ کی کارکردگی کو مستحکم رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں