خضدار( خبردار نیوز ) خضدار میں سکول بس پر دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث متعدد بچے زخمی ہوے ہیں
خضدار کے مطابق دھماکہ زیرو پوائنٹ کے مقام پراس وقت ہوا جب ایک اسکول بس وہاں سے گذر رہی تھی
بتایا گیا کہ دھماکہ کے نتیجے میں سکول بس میں سوار متعدد بچے زخمی ہوے ہیں جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں بس مکمل طور تباہ ہوگئی،
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے جانی نقصان اور زخمیوں کی تفصیلات آنا باقی ہیں
دوسری جانب دھماکہ کے فورا بعد ایمبولینسز اور سیکورٹی ادارے موقع کی جانب روانہ کردیے گئ ہیںاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے میڈیا کا بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتکے مطابق خضدار اسکول بس پر دھماکہ خود کش ہے
انکے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں 4 بچے جان بحق اور 38 زخمی ہوئے ہیں
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد خضدار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی جبکہ محکمہ صحت کے تمام اسٹاف کو طلب کرلیا گیا