نصیر آباد ( نامہ نگار ) ہائی وے پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین اہلکار زخمی ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا
صدر تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں قدیر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی کو دورانِ گشت ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار نیک محمد بگٹی، غلام مرتضیٰ منگی اور ہاورن خان زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔