جعلی دستاویزات کے ذریعے خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے حکام

ملتان (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ائیرپورٹ پر رواں ہفتے دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی منظم نیٹ ورک کا پردہ چاک کر دیا۔
​ایف آئی اے حکام کے مطابق ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والی تین خواتین کو آف لوڈ کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔

دورانِ تحقیقات انکشاف ہوا کہ ایک منظم گروہ ان خواتین کو جعلی ویزوں اور سفری دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہے۔
​حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 3 اہم ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک بین الاقوامی منظم گروہ سے ہے

جو معصوم شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

جس میں مزید اہم گرفتاریوں کا قوی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں