پاکستان کا بڑاعالمی اعزاز: ڈریپ ڈرگز لیبارٹری کراچی نے WHO کی پری کوالیفیکیشن حاصل کر لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے نظامِ صحت میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی سینٹرل ڈرگز لیبارٹری (CDL) کراچی

نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کی “پری کوالیفیکیشن” کامیابی سے حاصل کر لی ہے،

جس سے پاکستانی ادویات کی جانچ کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ درجہ مل گیا ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، اس اہم سرٹیفیکیشن کا مطلب یہ ہے کہ ڈریپ کی ٹیسٹنگ سروسز اب عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ سخت ترین معیار پر پوری اترتی ہیں۔ اس لیبارٹری

میں جانچی جانے والی تمام ادویات کو اب عالمی سطح پر محفوظ، مؤثر اور اعلیٰ معیار کا حامل تسلیم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس عظیم کامیابی پر ڈریپ اور سی ڈی ایل کراچی کی تکنیکی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے حکومتی اصلاحات کا بنیادی سنگِ میل قرار دیا

ہے۔

وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صحت کے نظام کو محض علاج تک محدود رکھنے کے بجائے ایک ایسا جامع نظام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں جہاں بیماریوں کی روک تھام اور معیار

کو اولین ترجیح حاصل ہو۔

ان کے مطابق قومی لیبارٹریوں میں ادویات کا عالمی معیار کے مطابق تجزیہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے پہلی دفاعی لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔اور میڈ ان پاکستان برانڈ: یہ کامیابی

“میڈ ان پاکستان” ادویات پر عالمی اعتماد کو فروغ دے گی،

جس سے ملکی دواساز صنعت کو بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وزارتِ صحت ریگولیٹری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ غیر معیاری اور جعلی ادویات کے مکمل سدباب کے لیے عملی اقدامات

جاری ہیں تاکہ مریضوں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں