شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ،دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز
اسلام آباد( آئی ایس پی آر )
علاقائی اورعالمی ممالک پاکستان کے ساتھ سیاسی، معاشی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں
شامی خبر رساں ادارے سریا عرب نیوز ایجنسی کےمطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا 19سال بعد پاکستان کا اہم اور پہلا دورہ مکمل ہو گیا
دورے کے دوران دمشق اوراسلام آباد کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اوراقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،
سریا عرب نیوز ایجنسی کے مطابق شامی وزیرخارجہ گزشتہ بدھ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچےجسے دوطرفہ تزویراتی تعاون کے نئے دور کا آغازقرار دیا گیا ،
پاکستان نےشام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اورمقبوضہ گولان کے معاملے پر شام کے مؤقف کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا ،